حکومت سندھ کا شراب پر سے پابندی اٹھانا اور کم عمری میں اسلام قبول کرنے سے روکنا سرا سر غیر اسلامی ہے،مولانا عبدالرؤف

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) مولانا عبدالرؤف ، خطیب مرکز اہلحدیث اور نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد نے کورٹ کے آرڈر کے باوجود حکومت سندھ کی طرف سے شراب پر پابندی اٹھانے اور کم عمری میں اسلام قبول کرنے سے روکنے کے عمل کو سرا سر غیر اسلامی قرار دیا اور کہا کہ اکثر صحابہ کرام نے کم عمری میں ہی اسلام قبول کیا تھا۔

(جاری ہے)

جب خلیفہ چہارم شیر خدا حضرت علی ؓ نے اسلام قبول کیا تو ان کی عمر بھی کم ہی تھی۔ جہاں تک زبردستی کا تعلق ہے تو اس بارے میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام ایک دین فطرت ہے ، کم عمر تو کم عمروہ تو کسی بڑی عمر والے کو زبر دستی اسلام کی اجازت نہیں دیتا۔ ایک اقلیتی رکن کا اسمبلی میں بل پیش کرنا اور اس پر تمام مسلمانوں کا خاموش رہنا قابل افسوس ہے۔

متعلقہ عنوان :