کوئٹہ ،فرنٹیئر کور اور پولیس کا تربت کے علاقے میں کومبنگ آپریشن

غیر قانونی طور پر رہائش پذیر باشندے گرفتار ،اسلحہ برآمد

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) فرنٹیئر کور اور پولیس کے عملے نے تربت کے علاقے کومبنگ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر باشندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ ایک اور کا رروائی میں2 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات کو قبضے میں لے لی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور پولیس کے عملے نے تربت ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر بغیر کسی قانونی دستاویزات کے رہائش پذیر متعدد باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا اسی طرح تربت کے علاقے گورکھ باغ میں کا رروائی کر تے ہوئے 2 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :