درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائیگا،آل پاکستان کول مائنز ایسوسی ایشن بلوچستان

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) آل پاکستان کول مائنز ایسوسی ایشن بلوچستان ،کول ایجنٹ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کرائے کا تعین اور اس شعبے سے وابستہ لو گوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائیگا تاکہ لو گوں کی مشکلات کو بہتر طور پر حل کر نے کیلئے متحدہو کر اس پلیٹ فارم سے جدوجہد کی جا سکے ایک ہفتے کے دوران تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندے مشاورت کے بعد منعقدہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے اس بات کا فیصلہ آل پاکستان کول مائنز ایسوسی ایشن کے صدر میر صلاح الدین رند کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میر جاوید ملازئی، میر بہروز ریکی بلوچ، میر عباس ، سید ادریس آغا، بابو خان، میر ابراہیم، حسن رضا جبکہ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی، جعفر خان کاکڑ، حاجی عبدالسلام عالی زئی ، حاجی محمد گل کاکڑ، حاجی روزی خان مندوخیل جبکہ کول ایجنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ممتاز علی صدیقی، حاجی محمد اچکزئی سمیت شریک تھے اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کر تے ہوئے میر صلاح الدین رند نے کہا کہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی نعمتوں اور معدنیات سے نواز رکھا ہے اگر ان وسائل کو قابل استعمال لا کر اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ بلوچستان کی پسماندگی اور لو گوں میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو ختم نہ کیا جا سکے بلوچستان کی کول مائنز کی صنعت جو کہ مختلف حوالوں سے مسائل سے دوچار ہے اس لئے ہم نے ہر پلیٹ فارم پر مسائل کے حل کیلئے پرامن جدوجہد کی ہے اس صنعت سے لیبر کے علاوہ کول ایجنٹ اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لو گوں کا ذریعہ معاش جڑا ہوا ہے اس لئے ہم نے مشترکہ طور پر متحد ہو کر کرایہ سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے متفقہ طور پر فیصلے کر کے حکومت سے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ لو گوںکا روزگار کا چلتا رہا اور حکومت کو بھی اس صنعت سے ریونیو ملتا رہے انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ایک ہفتے کا وقت مقرر کیا گیا ہے تاکہ تمام ایسوسی ایشنوں کے نمائندے آپس میں صلاح مشورہ کر کے ایک متفقہ لائحہ عمل طے کریں جس پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر مشکلات کو حل کیا جا سکے اجلاس سے دیگر ایسوسی ایشن کے صدور کے علاوہ نمائندوں نے بھی مختلف امور پر غور وخوص کر نے کے ساتھ ساتھ اپنا موقف پیش کیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر تمام ایسوی ایشنز فیصلہ کر کے آئندہ اجلاس میں ایک متفقہ لائحہ عمل طے کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :