ایبٹ آباد یونیورسٹی میں ایک روزہ قومی کانفرنس 8 دسمبر کو منعقد ہو گی

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:14

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی کے زیراہتمام ایک روزہ قومی کانفرنس 8 دسمبر کو منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں ملک کے مایہ ناز ماہر نفسیات اور شعبہ تدریس سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز، طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔ اس سلسلہ میں ایک پری کانفرنس جمعہ کو منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو بریفنگ دی گئی۔

سپوزیم کی پرنسپل آرگنائزر وجیہہ یاسر نے اس حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سپوزیم میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ سائیکالوجی ہزارہ یونیورسٹی فرحانہ کاظمی، ہیڈ سائیکاٹر ی ایوب میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر آفتاب عالم، ہیڈ سائیکائٹری ڈیپارٹمنٹ سی ایم ایچ کرنل ڈاکٹر طارق خان، نسیم مرتضیٰ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواں شہر وغیرہ طلباء و طالبات کو اس حوالہ سے لیکچر دیں گے۔

(جاری ہے)

وجیہہ یاسر کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔ اس کے طلباء و طالبات کی تدریس پر بے پناہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ کانفرنس میں دیگر یونیوسٹیز و کالجز و دیگر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کو بیٹھنے اور تبادلہ خیال کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیوسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے سپوزیم کے انعقاد کیلئے کئے گئے اقدامات پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس کانفرنس کے ڈیپارٹمنٹ کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی کے طلباء و طالبات کا اس سپوزیم کے سلسلہ میں پایا جانے والا جوش و خروش دیکھ کر مجھے انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ جب میں اس یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر آیا تو میرا پلان صرف اور صرف یہی تھا کہ میں کیمپس کے تعلیمی ماحول کو مزید وسعت دیں گے اور اس میں نکھار لانے کی کوشش کریں، وہ الحمد الله اس میں کامیاب ہوئے جس کا ثبوت نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپوزیمز، ورکشاپس اور سیمینارز کی شکل میں ہم نصابی سرگرمیاں ہیں، اب کیمپس میں ہر جگہ ورکنگ انوائرمنٹ نظر آ رہی ہے، آئے روز طلباء و طالبات کیلئے دیگر تعلیمی اداروں کے سکالرز یہاں آ کر ان کی معلومات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ورکشاپس سیمینار ہو رہے ہیں اور یہ کانفرنس بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے منتظمین کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔