ایبٹ آباد سے پنڈکرگو جانے والا ٹرک گہری کھائی میں گرگیا‘ 3 مزدور جاں بحق، 5 شدید زخمی

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:14

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد سے پنڈ کرگو جانے والا ٹرک گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 3 مزدور جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد سے مزدوروں کو شیروان لے جانے والا ٹرک نمبر جی ایل ٹی 5786- پنڈ کرگو کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے ٹرک ڈرائیور اسد ولد سرور، زرداد ولد حاکم اور احسان ولد سلیمان جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ میں پانچ مزدور دلدار ولد سردار، آصف ولد عبدالستار، مشتاق ولد پرندہ خان، انور ولد اکبر اور کاشف ولد اکبر شدید زخمی ہوئے۔ حادثہ کی اطلاع پر شیروان تھانہ کی پولیس نفری موقع پر پہنچ آئی اور مقامی افراد کی مدد سے جاں بحق اور زخمی افراد کو کھائی سے نکالا۔ جاں بحق افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :