کسی جرائم پیشہ کو عوام کے جان ومال کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی،ڈی پی او

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:14

خانیوال۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) کسی جرائم پیشہ کو عوام کے جان ومال کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ‘جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ‘شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ جرائم کی نشاندہی کریں فوری ایکشن ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہاکہ بہترین حکمت عملی اور موثر گشت کی بدولت جرائم پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور جرائم کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی سے کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں قانون شکنی کے مرتکب عناصر کو عبرت کا نشان بنا دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت عوام کے جان ومال کو نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں میڈیا کے توسط سے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اردگرد کڑی نگاہ رکھیں اور ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں بارے میرے نوٹس میں لائیں فوری سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس افسران پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی خلوص نیت اور لگن سے سرانجام دیں اگر کوئی پولیس آفیسر یا اہلکار بددیانتی کا مرتکب پایا گیا تو اسے گھر بھیج دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :