حیدرآباد میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث شہری پریشانی سے دوچار

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:14

حیدرآباد2دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) حیدرآباد میں آوارہ کتوں کی بہتات ، شہری پریشان ، فجر میں نمازیوں کو مشکل، بچے اسکول جانے سے گریزاں، حیدرآباد کے علاقہ ٹنڈوولی محمددھوبی گھاٹ میں خونخوارکتوں کے کاٹنے سے 28سالہ شخص جاں بحق اورپیش امام سمیت7افرادزخمی ہوگئے،متوقی کی لاش گھر پہنچے پرکہرام مچ گیا ٹنڈوولی محمد گوشت مارکیٹ،دھوبی گھاٹ کے علاقے میں خونخوارکتے کے کاٹنے سے 28سالہ شخص محمد فرقان قریشی ولداسلام الدین قریشی ایک ماہ تک زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد کراچی لیاقت نیشنل اسپتال میں انتقال کرگیا،جس کی میت گزشتہ روزگھر لائی گئی تو کہرام مچ گیا اورعزیز واقارب دھاڑے مارمارکرروتے رہے،متوفی فرقان قریشی علاقے میں قصاب کا کام کرتاتھا اورایک ماہ قبل اسے گوشت مارکیٹ میں خونخوارکتوں نے کاٹ کھایا تھاجیسے سول اسپتال لایاگیاجہاں ڈاکٹرز نے اسے کتوں کے کاٹنے والے ٹیکے لگائے اورطبی امداد فراہمی کی مگر اس کی حالت تشویش ناک ہونے پرکراچی میں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ کئی روز سے زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگیا،متوفی کی نمازہ جنازہ میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں تدفین ناناباباقبرستان میں عمل میں آئی اس موقع پر متوفی کا بوڑھاوالد اسلام الدین قریشی اپنے جوان بیٹے کی موت پرغم سے شدید نڈھال رہا،علاقہ مکینوں نے بتایا کہ علاقے میں کتوں کے کئی بڑے جھنڈہیں جوکہ رات میں مکینوں پر حملے کرتے ہیں ،اورصرف ایک ماہ کے دوران ایک پیش امام سمیت 7افراد کوکاٹ چکے ہیں،ایک متاثرہ شخص محمدشریف قریشی ولد حاجی پلونے بتایا کہ وہ صبح نمازفجرکی ادائیگی کے لئے گھر سے نکلاتھا کہ 5سے زائد کتوں نے اس پر حملہ کردیااور اس کے پیٹ اورٹانگوں پر کاٹا جس کا وہ علاج کرارہا ہے حیدرآباد میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے جس سے شہری بے حد پریشان ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ فجر کی نماز مساجد میں جاکر پڑھنے سے قاصر ہیں جبکہ صبح بچے اسکول جاتے ہیں تو انہیں کتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کتے پیچھے لگنے سے وہ اسکول جانے سے گریزاں ہیں اگرچہ بلدیہ حیدرآباد نے کتا مار مہم بھی شروع کی لیکن یہ ادھوری رہ گئی اور کالی موری ، ٹنڈو ولی محمد ، پریٹ آباد ، پھلیلی ، آفندی ٹاؤن ، لیاقت کالونی اور لطیف آباد کے علاقوں میں آزادانہ گھوم رہے ہیں۔