حید رآباد پولیس کا رات کو جنرل ہولڈ اپ،کئی گاڑی مالکان کے چالان کئے گئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ کی سربراہی میں ایس پی ہیڈکواٹر ، اینٹی ٹررسٹ اسکوڈ اورحید رآباد پولیس کا رات ایک بجے سے تین بجے تک جنرل ہولڈ اپ، حیدرآباد ضلع کی ناکہ بندی کر کے ایس پی ہیڈ کو اٹر سرفراز ورک ، تمام ایس ڈی پی اوز ، تمام ایس ایچ اوز، اور مد گار 15کینٹ نے اہم چو راہوں اور حساس مقامات پر کاروں مو ٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کی سرچ کی 42سے زائد کالے شیشے صاف کئے 29گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹس ہٹائیں اور 3بلیو لائٹس اور ہو ٹرز اتار کر گاڑی مالکان کا چالان کیا گیا اور وارننگ 5گاڑیوں کو بائونڈ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق رات مددگار 15کینٹ کوایک لڑکی کی کال مو صول ہو ئی جو مدد اور جان کا تحفظ مانگ رہی تھی لڑکی بہت زیادہ سہمی ہو ئی تھی ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے تشدد اور عدم تحفظ کا شکار خوا تین کی داد رسی کے لئے بنا ئے گئے ہیو من رائٹس سیل و انچارج مددگار 15کینٹ نواب خان کو بتا یا کے اس کے والد اور بھائی اس کو جان سے مارناچاہتے ہیںانہوں نے اس کو گھر کے ایک کمرے میںبند کر رکھا ہے اور مسلسل تشدد کر رہے ہیں انچارج مددگار کینٹ ،ایس ایس پی حیدرآباد، ہیو من رائٹس سیل نواب خان فوری لیڈیز پولیس، اینٹی ٹررسٹ فورس اورتھانہ ٹنڈو یوسف پولیس کے ہمراہ گلشن خیر محمد پہنچے اور مذکورہ مکان پر چھاپہ مار کر ایک کمرے میں بند 17 سالہ صادقہ کوبا حفاظت بازیاب کر الیا جو کے زخمی تھی بروقت لڑکی کو لیڈیز پولیس اور تھانہ ٹنڈو یوسف مو بائل کے ہمراہ طبی امداد کے لئے اسپتال روآنہ کیااور طبی امداد کے بعد شیلٹر ہوم میں رکھا جہاں سے اس لڑکی کوکورٹ میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :