سٹی کورٹ کراچی کے قریب میڈیسن کے گودام میں آگ لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ، فائر ٹینڈرز کی چھ گاڑیوںنے آگ بجھانے میں حصہ لیا‘میئر کراچی کا متاثرہ جگہ کا دورہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) سٹی کورٹ کراچی کے قریب پرانی تین منزلہ عمارت میں واقع میڈیسن کے گودام میں آگ لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ فائر ٹینڈرز کی چھ گاریوں نے آ گ بھجانے میں حصہ لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے بھی روکا ۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کمرشل ایریا میں لگی جس میں چھوٹے چھوٹے گودام بنے ہوئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر ٹینڈرز کی گاڑیاں مصروف رہیں اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے با چیت کرتے ہوئے کہا کہ فائر ٹینڈرز کی گاڑیاں ٹریفک کے باعث تا خیر سے پنہچی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب فائر برگیڈیر کی مزید گاڑیا ں منگوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :