امن کے بغیر پاکستان سمیت پورے خطے میں ترقی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا‘ ہمارے اردگرد جو حالات بن رہے ہیں اس میں ذراسی غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے، ملکی سالمیت اوربقاء جمہوری اداروں کے استحکام میں ہے، محمود خان اچکزئی کا خان شہید کی 43 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:09

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ امن کے بغیرپاکستان سمیت پورے خطے میں ترقی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا‘ہمارے اردگرد جو حالات بن رہے ہیں اس میں ذراسی غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے‘ ملکی سالمیت اور بقاء جمہوری اداروں کے استحکام میں ہے۔

یہ بات انہوںنے خان شہیدعبدالصمدخان اچکزئی کی شہادت کی 43 ویں برسی کی مناسبت سے تاج لالا فٹبال گراؤنڈ پشین میں منعقد ہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرصوبائی وزراء ڈاکٹرحامداچکزئی ،سردارمصطفی ترین ،سرداررضابڑیچ ،میئرکوئٹہ میٹرو پولٹین کارپوریشن ڈاکٹرکلیم اللہ کاکڑ،اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان مل بیٹھ کر امن کا راستہ تلاش کریں۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی جمہوریت، جمہوری اداروں کی بالادستی اورغریب انسانوں کوتعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پشتون وطن تمام ترنعمتوں سے مالامال ہے‘ پشتونخواہ میپ بولان سے لیکرچترال تک تمام پشتونوں کومتحد کرکے ایک صوبہ بنانے کیلئے بھرپورجدوجہد کریگی ۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی صدر سینیٹرعثمان خان کاکڑنے کہاکہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی قربانیوں افکار اورسیاست سے اکثر لوگ واقف ہے۔ انہوںنے ظلم وجبراورپشتون قوم کے روشن مستقبل کیلئے سیاست کی خان شہید عبدالصمد خان کی خدمات پرانہیں شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج کایہ عظیم انسان جلسہ منعقد کیاگیا ہے ۔

سینیٹرعثمان خان کاکڑ نے کہاکہ دہشت گردی ایک لعنت ہے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں افراد شہید ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے کئی سکول ،کالج ،مساجد تباہ کردیئے اس لیے حکومت دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پرعملدارآمد کویقینی بنائیں ۔انہوںنے کہاکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ایک جمہوری وسیاسی پارٹی ہے جو ایک گھرانے اورخاندان کی مانند ہے۔ جلسہ عام سے صوبائی وزیربلدیات سردارمصطفی خان ترین ،سابق سینیٹرعبدالروف لالہ نے بھی خطاب کیا۔