جسمانی معذورافراد معاشرے کے خصوصی افرادہیں ،انہیںقومی دھارے میںلانے کیلئے جہدوجہدضروری ہے

مشیر انجینئر امیر مقام کا جسمانی معذوری کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ جسمانی معذورافراداس معاشرے کے خصوصی افرادہیں ، ان کی حوصلہ افزائی کرنے چاہئے۔انہوںنے کہاکہ انہی افرادمیںخاص اہلیت کے حامل افرادموجودہوتے ہیںاورمعاشرے میںوہ ایک کلیدی کرداراداکرسکتے ہیں مگرانہیںقومی دھارے میںلانے کیلئے جہدوجہدکرنی چاہئے ،جوایک ملازم کی حیثیت سے نہیںبلکہ ایک جذبے اورہمت سے کرناچاہئے جس کاصلہ اللہ تعالیٰ دیگا۔

وہ جمعہ کو یہاں پاکستان ریڈکریسنٹ (PRC)اورانٹرنیشنل کمیونٹی ریڈکریسنٹ (ICRC) کی تعاون سے پیپازہسپتال کے زیرانتظام انٹرنیشنل ڈے آف ڈیس ایبلٹی کی نسبت سے جسمانی معذورافرادکی واک کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپیرافلیجک ہسپتال کے کے عمل سمیت سکواش کے سابق چیمپن قمرزمان بھی موجودتھے۔انہوںنے کہاکہ مجھے احساس ہے اورخودان خصوصی افرادکے علاج معالجے کے مراکزکئی دفعہ دورہ کرچکاہوں،جسمانی معذورافرادکے علاج معالجہ کرنے والے طبیب بھی خراج تحسین کے مستحق ہیںجنہوںنے دھماکوں،قدرتی آفات اورکوئلے کے کانوںمیںمعذورافراد کاعلاج کرکے انہیںقومی دھارے میںمیںپھرلے کرآئے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ان خصوصی افرادکوجہاںبھی میری ضرورت پڑیگی میںوہاںانکی خدمت کیلئے حاضرہوںگا،ان کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے رہیںگے۔بعدازاںانہوںنے کارکردگی دکھانے والوںمیںتعریفی اسناد اورشیلڈزتقسیم کیں۔آخرمیںمعذورافرادکے سٹالزکابھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :