جمعیت طلباء اسلام لنڈی کوتل ڈگری کالج کی نئی کابینہ مکمل

طلباء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،نو منتخب صدر

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:09

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) لنڈی کوتل ،جے ٹی آئی لنڈی کوتل ڈگری کالج کی نئی کابینہ مکمل ،قاری فیروز شاہ کو صدر جبکہ آیاز شینواری کو جنرل سیکرٹری چن لیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمعیت طلباء اسلام تحصیل لنڈ ی کوتل کا اجلاس گورنمنٹ ڈگری کالج میںزیر صدارت جے ٹی آئی لنڈ ی کوتل کے صدر قاری ہدایت اللہ منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر لنڈی کوتل ڈگری کالج کیلئے قاری فیروز شاہ کو صدر جبکہ کابینہ کے دیگر ارکان میں آیاز شینواری جنرل سیکرٹری ،شہاب شینواری نائب صدر اور عمر علی ینواری کو پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔

اس موقع پر جے یو آئی لنڈی کوتل کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد سعید ،جے ٹی آئی لنڈی کوتل کے سنئیر نائب صدر قاری عظیم شاہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری محبت سمیت کثیر تعداد میں جے ٹی آئی کے کارکنوں نے شرکت کیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ طلباء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کو شش کریں گے جس کیلئے کالج انتظامیہ سے ملکر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ طلباء کی دینی اور اسلامی تربیت کیلئے جے ٹی آئی ایک بہترین فورم ہے اور اناء اللہ بہت جلد طلباء کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :