فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر قانونی ہیں، ایجنسیوں کے عہدیداروں کو نظر انداز کیاگیا،جن لوگوں کا انتخاب عمل میںآیا وہ فاٹا سے نہیں

باجوڑ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرو سابق صدر ہاکی ایسوسی ایشن کاگورنر خیبر پختونخواہ اور حکام سے دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:05

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) باجوڑ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق صدر ہاکی ایسوسی ایشن صدیق اکبر نے کہا ہے کہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر قانونی ہیں، بند کمرے میں ہونیوالے انتخابات ہمیں منظور نہیں ۔ ایجنسیوں میں کام کرنیوالے عہدیداروں کو نظر انداز کیاگیاہے ۔ جن لوگوں کا انتخاب عمل میں لایاگیا ہے اُن میں زیادہ تر کا تعلق فاٹا سے نہیں ہے ،گورنر خیبر پختونخواہ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو صحافیوں کیساتھ گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈرائنگ روم میں ہونیوالے انتخابات کسی صورت قبول نہیں ہے کیونکہ ان میں ایجنسیوں کے افراد کو نظر انداز کیاگیاہیں ۔ انہوں نے خاص طورپر باجوڑایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اولمپک میں باجوڑایجنسی کو نمائندگی سے محروم رکھاگیاہے ۔ انھوں نے گورنر خیبر پختونخواہ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :