سیفٹی ٹرینینگ کا فالو اپ سیشن

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی جانب سیBehavior basedلیول 1-سیفٹی ٹرینینگ کا فالو اپ سیشن ریجنیل ٹرینینگ سینٹر سبزہ زار لاہور میں منعقد ہوا اس کا انعقاد کسٹمرسروسز ڈائریکٹر مرزا خالد محمود اور ہیومن ریسورس ڈائریکٹر مسماة عاضیہ شعیب نے کیا جس میں مینجرسیفٹی مسٹر احسن گیلانی،ڈپٹی مینجرRTCمسٹر شعیب،اور مسٹر طفیل نے شمولیت کی ۔

پروگرام تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے شروع ہو ا ۔ اس کے بعد ٹرینڈ ملازمین کو ٹریننگ سے متعلق اپنے خیالات کے اظہار کے لیے دعوت دی گئی اورٹریننگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز کے لیے بھی کہا گیاٹرینڈ ہونے والے انسٹرکٹرز نے ایک ایک کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ ٹرینینگ کے بعد ہم نے اخلاقی طور پر اپنے آپ کو زیادہ بہتر پایہ ہے ہمارے اخلاق بلند ہوے ہیںاور تکنیکی طور پر ہم پہلے سے ذیادہ باصلاحیت ہوئے ہیںاور ذہنی طور پر ہم پہلے سے ذیادہ ہوشیار ہوئے ہیںملازمین نے فیلڈ میں کام کرنے کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے بھی تجاویز دیں جن پر مینجر سیفٹی اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ ہرممکنہ حد تک کام کرنے کے حالات کو بہتر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایچ آر ڈائریکٹر مسماة عاضیہ شعیب نے کہا کہ تمام ملازمین بالخصوص لائن مین ہماری کمپنی کا اثاثہ ہیں ہم فیصلہ کیے ہوئے ہیںکہ لائن پر کام کے دوران ہونے والے حادثات کو 100%روکنا ہے چاہے کسی بھی حد تک اقدامات کرنے پڑیں انھوں نے کہا کے اب تک 160سٹاف ممبرز کو بطور سیفٹی انسٹرکٹر زتربیت دی جا چکی ہے اور میں اس طرح کی ٹرینینگز کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتی ہوں۔