جمعیت کے قائدین کاتاریخی جدوجہد اوربڑھتی ہوئی مقبولیت لادین قوتوں کو کھٹک رہی ہے ،مولاناعبدالغفورحیدری

سوشلزم ،کیپٹلزم اورفحاشی ازم کا دورگزرگیا مستقبل اسلام پسندوںکاہے سی پیک منصوبہ ملک کے ہی لیئے نہیں بلکہ پورے خطے کے لیئے بہترین مفاد میں ہے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا،مولاناعبدالغفورحیدری،سنیٹر مولانا عطائوالرحمن اور دیگر کا جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:03

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین مولاناعبدالغفورحیدری،سنیٹر مولانا عطائوالرحمن ،صوبائی امیر مولانا فیض محمد ،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،سید محمدفضل آغا ،مولانا محمدحنیف ،مولانا صلاح الدین ایوبی ،حاجی بہرام خان اچکزئی ،مولانا حافظ محمدیوسف ،مولانا عبدالکریم ،مولانا کمال الدین ،حاجی نوازخان کاکڑ ،مولانا عبدالخالق ، مولوی عبدالستار ،حاجی غوث اللہ اچکزئی ،مولانافتح محمد،قاری عبدالرحمن ذاکر ،قاری محمدعیسیٰ، حافظ عزیزاللہ عزیزی ودیگر نے جمعیت ضلع قلعہ عبداللہ کے زیراہتمام چمن عیدگاہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت کے قائدین کاتاریخی جدوجہد اوربڑھتی ہوئی مقبولیت لادین قوتوں کو کھٹک رہی ہے سوشلزم ،کیپٹلزم اورفحاشی ازم کا دورگزرگیا مستقبل اسلام پسندوںکاہے،جہاں قوم پرست پارٹی کے نمائندے کامیاب ہوئے ہیں وہاں بدامنی کاراج ہے،بھارت میں قوم پرست انتہاپسندمودی،امریکہ میں انتہاپسندٹرمپ،افغانستان میں کٹھ پتلی اشرف غنی ،کراچی میں ایم کیوایم اوربلوچستان میں برسراقتدارقوم پرست انتہاپسندپارٹیوں میں کوئی فرق نہیں سب ایک سکے کے دورخ ہیںپشتون قوم پرست پارٹی نے اقتدارحاصل کرکے سرکاری املاک پرقبضہ،لوٹ مار،کرپشن اورنااہلی میں ریکارڈقائم کیااسٹبلشمنٹ ملک کے بدخواہ قوم پرست پارٹیوں کوسپورٹ اورملک کے بہی خواہ مذہبی جماعتوں کودیوارسے لگارہی ہیانہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے این جی اوز اور مغرب کو خوش کر نے کے لیئے شریعت سے متصادم بل پاس کر کے آئین کیخلاف ورزی کی ہے ،سی پیک منصوبہ ملک کے ہی لیئے نہیں بلکہ پورے خطے کے لیئے بہترین مفاد میں ہے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا اور اسے متنازعہ بنانے والوں کا محاسبہ بھی سب کی ذمے داری ہے،انہوں نے کہاکہ امریکہ اورنیٹوافواج افغانستان میں ناکام ہوکربدترین شکست سے دوچارہوگئیںپاکستان نے اپنے دوست طالبان کوامریکی یلغارکے نتیجے میں صفحہ ہستی سے مٹاکرہندوستان کے ایجنٹوں کوافغانستان میںبرسراقتدارلایا جس کے نتائج ہم آج بھگت رہے ہیں وہاں پاکستان کاجھنڈاجلایاجارہاہے پاکستان کے خلاف نفرت کے بیج بوئے گئے ملک بدامنی کی آگ میں جھل رہاہے انہوں نے کہاکہ سانحہ مستونگ،سانحہ کوئٹہ اورسانحہ پی ٹی سی جیسے المناک واقعات کے بعدقوم پرستوں کاحکومت سے چمٹ جاناباعث شرم اوراخلاقی شکست ہے قوم پرست پارٹی کووکلاء شہداء کے خون کاجواب دیناہوگاپشتون قوم پرست پارٹی نے الیکشن سے قبل اسٹبلشمنٹ سے سودابازی کرکے چوردروازے سے اقتدارحاصل کیااورچارسالہ دوراقتدارمیںہرمرحلے پرعوامی مفادات کاسوداکیاآئندہ الیکشن میں عوام پشتون قوم پرست پارٹی کاکڑااحتساب کریں گے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ انڈیا کو سی پیک کا منصوبہ ہضم نہیں ہورہا ہے اس لیئے وہ باڈرز پر گڑ بر کر رہاہے لیکن قوم ہر سازش کا مقابلہ کر نے کے لیئے متحد ہے، باڈرز کی موجودہ صورتحال قوم قوم کے اتحاد کاتقاضا کرتی ہے ہمیں دنیاکوخصوصا انڈیا بتانا ہوگا کہ دشمن کے مقابلے پر ہم سب ایک ہیں ،انہوںنے کہاکہ ٹرمپ کی انتہاپسندی اور نفرت تباہی کا باعث ہوگی،مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں نفرت پھیلانے والوں اور اسلام کو نقصان پہنچانے والوں کا سرپرست اور سہولت کار امریکہ ہی ہے۔

(جاری ہے)

جس نے دنیا بھر میں نفرت کی آگ لگا رکھی ہے، ٹرمپ اور مودی ایک ہی ذہنیت رکھتے ہیں جو اپنے عقیدے کے مخالفین کو زندہ رہنے کا حق دینے کو تیار نہیں، بھارت کی طرح امریکہ نے بھی نفرت کے بیج بونا شروٍع کردیے ہیں تو خود کو ٹوٹنے سے نہیں بچا سکے گا انہوںنے کہا کہ جے یو آئی کاصدسالہ عالمی اجتماع نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام میں اتحاد کی نوید ثابت ہو گا،پورے ملک میں اجتماع کی تیاریوں کے لیئے رابطہ عوام مہم تیزی سے جاری ہے اضلاع اور ڈویژن سطح پر اجتماعات ہورہے ہیں ، کارکن مزید محنت کریں اور ہردروازے پر جائیں، ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی آئے گی انہوں نے کہاکہ علماء کرام نے ہر ظلم جبر اورغیر شرعی نظام کو للکار کر انبیا ء کرام کے وارث ہونے کا ثبوت دیا ہے ریاست اوراسلام لازم وملزوم ہیںپاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے اوراسی نظام کے نفاذ سے ملک کی بقا وابسطہ ہے علماء کرام پاکستان کے حقیقی وارث ہے دین اسلام کے خلاف منفی سوچ رکھنے والوں کو جے یو آئی نے ہمیشہ شکست دی رکھی ہے، انبیاء کرام کی سیاست خلفاء اسلام ہمارے آئیڈل ہیں انہوںنے کہا کہ بعض بیرونی قوتیں اندرونی آلہ کاروں کے ذریعے قومی وحدت اورملکی یکجہتی کے خلاف سرگرم عمل ہیں اوراب ان غیر ملکی وملکی سازشی قوتوکو یہ باور ہوچکاہے کہ جب تک پاکستان میں جمعیت علماء اسلام کا ایک کارکن زندہ ہو اس وقت تک پاکستان کو قومیت ،لسانیت اورصوبائیت کی بنیاد پر قطعاًً تقسیم نہیں کیا جاسکتا لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے امت مسلمہ آپس میں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرے دین اسلام کے خلاف ہر سازش کو خاک میں ملائیں جے یو آئی معاشرے میں ہر ظلم کے خلاف مظلوم کی حمایت کی علامت تصوربن گئی ہے کارکن جمعیت علماء اسلام کا صد سالہ کانفرنس کے سلسلے میں مہم مذید تیز کردیں کارکنوں کے ہربات میں ایثارومحبت کا جذبہ موجودہے کارکن دانشمندانہ سوچ وفکر کی سرگرمیوں کے فروغ دینے میں فراخدلانہ کرداراداکریں اورنظریات پر عمل پیراہوکر ہم اپنی بکھری ہوئی طاقت کو یکجا کرسکتے ہیں اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا حل اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرناعلماء کرام اپنا فرض سمجھتے ہیں خواہ جس کیلئے جتناقربانی کیو نہ دینے پڑی جے یوآئی ایک پروگرام کانام ہے جومعاشرے کے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات سے آشنا کرکے ایک عظیم مقصد سے جوڑ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :