پاک سرزمین پارٹی کو حیدرآباد کے پکہ قلعہ گراونڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 دسمبر 2016 20:12

پاک سرزمین پارٹی کو حیدرآباد کے پکہ قلعہ گراونڈ میں جلسے کی اجازت دینے ..

حیدرآباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کو حیدرآباد کے پکہ قلعہ گراونڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کی جانب سے 23 دسمبر کو حیدرآباد کے پکہ قلعہ گراونڈ میں جلسے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم اب اس حوالے سے حیدر آباد کی ضلعی کی جانب سے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گراونڈ میں کنسٹرکشن کا کام چل رہا ہے اس لیے جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :