کوئٹہ ،کلی شابومیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) کوئٹہ کے علاقے کلی شابومیں نامعلوم افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار زخمی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی شب کوئٹہ کے علاقے کلی شابومیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار محمد صادق کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے زخمی اہلکار کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ شہر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔