سندھ اسمبلی قبول اسلام کاخلاف اسلام اور خلاف آئین بل ؂واپس لے ورنہ کل احتجاج ہورہاہے کل دمادم مست قلندرہوگا، ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی

سندھ اسمبلی نی18 سال سے کم عمر افراد کے قبول کرنے پر پابندی کابل منظورکرکے دین اسلام ، حضرت علی ؓ وصحابہ کرام ؓ اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور آئین پاکستان کی توہین ہے، جماعت اسلامی سندھ

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی قبول اسلام کاخلاف اسلام اور خلاف آئین بل فوری ؂واپس لے ورنہ آج احتجاج ہورہاہے کل دمادم مست قلندرہوگا۔دین مسلمان ہونے والوں پر کوئی جبرنہیں کرتاہے جو لوگ اسلام قبول کرتے ہیں انھیں اسلام،اقوام متحدہ اورآئین پاکستان سمیت کوئی نہیں روکتا ۔

سندھ اسمبلی نی18 سال سے کم عمر افراد کے قبول کرنے پر پابندی کابل منظورکرکے دین اسلام ، حضرت علی ؓ وصحابہ کرام ؓ اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور آئین پاکستان کی توہین ہے سیدزادے اورپیرزادوں نے باب الاسلام سندھ میں وہ سیاہ قانون منظورکیاہے جس کے نام اورنسب سے انھوں نے عزت پائی ہے پاکستان اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے عالمی دارے کاسیکریٹری ہے جس کے چارٹرکے مطابق کوئی بھی شخص اپنی مرضی کاعقیدے رکھ سکتاہے ،آئین پاکستان جسے اسی جماعت کے سربراہ ذوالفقارعلی بھٹونے بنایاتھااسی آئین کی تقریباً 30 شقوں سے سندھ اسمبلی کابل متصادم ہے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی 18 ویں شق کے خلاف ہے انھوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ درس گاہوں میں رقص وسرودکی محفلیں سجاکررقص گاہیں بنارہے ہیں شرا ب پر پابندی لگتی ہے تواس کی مخالفت کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزیدکہاکہ سندھ اسمبلی نے قبول اسلام پر پابندی کابل فوری واپس لے ورنہ وزیر اعلیٰ ہائوس کی دیواریں ہماراراستہ نہیں روک سکیں گی ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے پریس کلب پر جماعت اسلامی کی ریلی اورجماعة الدعوة کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سندھ اسمبلی میں اسلام قبول کرنے پر پابندی عائد کرنے کے خلاف سندھ بھرمیں دینی جماعتوں کی جانب سے جمعہ کویوم احتجاج منایاگیاحیدرآبادمیں جماعت اسلامی کی جانب سے دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈ سے پریس کلب تک ضلعی امیرحافظ طاہرمجیدکی قیادت میں نکالی گئی پریس کلب پرموجودجماعة الدعوة کے ساتھ احتجاج کیاگیا۔

مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور سابق ایم پی اے عبدالوحیدقریشی نے کہاکہ سندھ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیاتھاسندھ اسمبلی نے سب سے پہلے قراردادادپاکستان منظورکی تھی اسی اسمبلی نے انسانی حقوق کوبلڈوزکرکے متنازع بل منظورکیاہے ۔ جماعة الدعوة کے صوبائی مسئول فیصل ندیم اور امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ سندھ اسمبلی نے متنازع بل منظورکرکے اپنے مینڈیٹ سے تجاوزکیاہے ایساقانون تویورپ اورامریکہ میں بھی نہیں ہے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ اور صوبائی وزراء سے صوبے کے مسائل حل نہیں ہورہے غریب عوام روٹی کپڑااورمکان کے لیے ر’ل رہے ہیںلیکن یہ اسلام کے خلاف کام کررہے ہیں مظاہرے میں جمعیت علماء اسلام ف اور س کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔