جنوبی پنجاب میں فلاحی منصوبے اولین ترجیح ہیں ، ان منصوبوں سے خطے کی محرومیاں دور ہو رہی ہیں ‘محمد شہباز شریف
میٹرو بس پراجیکٹ ملتان کا جلد افتتاح ہو گا ، عوام کو بہترین ، آرام دہ اور باکفایت سفری سہولت میسر آئیگی، میٹروبس سسٹم کی مخالفت کرنیوالے منصوبے کی کامیابی پر اس کی تعریف کر رہے ہیں ، میٹروبس سسٹم نے ٹرانسپورٹ کلچر بدل دیا ہے وزیر اعلی شہباز شریف کی ملتان میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو
جمعہ 2 دسمبر 2016 21:53
(جاری ہے)
اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آنے پر اب ان منصوبوں کی تعریف کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس سسٹم سے روزانہ ہزاروں افراد سفر کریں گے اور ان کا سب سے بڑا فائدہ یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبا ء وطالبات کو ہوگا اور والدین پر سفر کا مالی بوجھ کم ہو گا۔اس موقع پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کو بتایا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خوشحالی آر ہی ہے وہ لوگ جو ملتان میں میٹرو بس کے حق میں نہیں تھے اب ان کے ذہنوں میں تبدیلی آگئی ہے اور وہ میٹرو بس منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں۔ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کا جنوبی پنجاب سے نئے صوبائی وزارء کے انتخاب پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی میں تیزی آئیگی اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف نے سابق ایم اے شیخ طارق رشید کی والدہ اور ایم پی اے سلطانہ شاہین کے بھانجے کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی۔ملاقات کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر ،ممبران صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی، رائے منصب علی، سید مجاہد علی شاہ، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں اورسعید انصاری شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.