کراچی، وسیم اختر سوامی نارائن مندر کمپائونڈایم اے جناح روڈ میں واقع گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری پہنچ گئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) میئر کراچی وسیم اختر سوامی نارائن مندر کمپائونڈایم اے جناح روڈ میں واقع گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچے انہیں یہ اطلاع ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل کے دورے کے موقع پر دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ فائرٹینڈر کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ ٹریفک کا جام ہونا تھی تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا اگر فائربریگیڈ فوری طور پر کارروائی نہیں کرتی تو بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا انہوں نے کہا کہ میں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے کہا ہے اور یہ بھی پتہ چلایا جائے گا کہ آبادی کے بیچ میں گودام کس طرح بنا ہوا تھا انہوں نے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تمام ایسے علاقوں میں جہاں آبادیاں موجود ہیں اور ویئر ہائوسز بنائے گئے ہیں ان کا سروے کیا جائے اور فہرست تیار کی جائے تاکہ انہیں وہاں سے ہٹایا جاسکے، میئر کراچی نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ فائرٹینڈر کو راستہ دینے میں پہل کریں تاکہ متاثرہ مقام تک پہنچ کر شہریوں کے جان و مال کو بچایا جاسکے۔

#

متعلقہ عنوان :