طالبہ زیادتی کیس،عدالت پیش نہ ہونے پر ملزم عدنان کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:50

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے آٹھویں جماعت کی14سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ملزم کی ضمانت کی منسوخی کے لئے دائر اپیل میں عدنان ثناء اللہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے عدالت کو بتایا کہ اجتماعی زیادتی کی شکار طالبہ سے زیادتی کے الزام میں آٹھ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے،،ملزمان نے مدعی مقدمہ سے راضی نامے کی بنیاد پر ٹرائل عدالت سے ضمانت کرا رکھی ہے لہذا عدالت ملزمان کی ضمانت مسترد کرے۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملزم عدنان ثناء اللہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔جس پر عدالت نے اجتماعی زیادتی کے ملزم کی ضمانت کی منسوخی کے لئے دائر اپیل میں عدنان ثناء اللہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔عدالت نے پولیس کو ملزم عدنان ثناء اللہ کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :