فراڈ کیس میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم احاطہ عدالت سے فرار

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:50

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)لاہورہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی‘ عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو ملزم شبیرنے موقف اختیار کیاکہ مدعی مقدمہ نے پولیس سے سازباز کرکے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا لہذا اس کی ضمانت منظور کی جائے‘ مدعی مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے کاروباری لین دین کے تحت اسے چیک دیا جو بینک سے کیش نہ ہوا .جس پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی.،عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا جبکہ تفتیشی افسر کی ملزم کو پکڑنے کے لئے دوڑیں ناکام ہو گئیں۔