کو ہاٹ میں عا لمی انٹی کرپشن ویک بھر پوراندازسے منانے کا فیصلہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:50

پشاور۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح کو ہاٹ میں بھی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق عالمی انٹی کرپشن ویک (5دسمبر تا 11 دسمبر 2016)اس عہد کے ساتھ منایاجائے گا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرکے انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب جمعہ 9دسمبر 2016کودن 10بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میںمنعقد ہوگی جس میںمنتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،منتخب بلدیاتی نمائندے اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ بھر پور شرکت کرے گی۔

اس مو قع پر بد عنوانی کے خلاف واک کا بھی اہتمام کیاجائے گاجس میں سول سوسائٹی، منتخب نمائندے،کاروباری حضرات، طلبہ اور دوسرے مکتبہ فکر کے لوگ بھی شریک ہوںگے۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ جمعہ کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد جنید خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر لاچی عرفان اللہ اور متعلقہ قومی تعمیر نو محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس دن کی مناسبت سے سکولوں کے طلبہ کی طرف سے تقاریر، ٹیبلو اور قومی نغمے پیش کرنے کے علاوہ عوامی مقامات اور سرکاری عمارتوںپر کرپشن کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پینافلیکس بھی لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :