ترقیاتی منصوبوں کے تعمیر کے معیار و مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،ڈپٹی کمشنرکرک

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:41

کرک۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)ڈپٹی کمشنر کرک عابد خان وزیر نے کہاہے کہ ضلع کرک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تعمیر کے معیار و مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں پورے ہونگے ، ضلع کرک میں سمال ڈیم کی تعمیر سے زیر زمین پانی کی سطح اُوپر ہوجائیگی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع کرک میں مختلف فیزیبل مقامات پر بارانی ڈیم ، چیک ڈیم تعمیر ہونگے جس سے پانی کی سطح اُوپر آجائیگی اُنہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گیس رائلٹی اور پروڈکشن بونس سے جاری منصوبے معیاری اور عمدہ تعمیر کیلئے میرے اچانک دورے بھی جاری رہینگے اُنہوں نے کہا کہ جب تک ڈپٹی کمشنر کی کرسی پر موجودہ رہونگا غریب عوام کو انصاف اور خدمات سستا فراہمی کیلئے کوشاں رہونگا اُنہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہان سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام برارہ راست رابطہ کریں تحقیقات کے بعد کاروائی کرونگا ،۔