گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کرک میں سیمینارکاانعقاد

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:41

کرک۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کرک میں ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس میںDynamic of elite Politics/analysis of power structure and the proscess of change کے عنوان پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں سابقہ ڈائریکٹر کالجز اور موجودہ چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر غلام قاسم خان مروت نے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے طلبہ کو پاکستان کی سیاست اور اُس کے سیاسی محرکات کے مختلف پہلووں پر طویل لیکچر دیا ، ڈاکٹر غلام قاسم خان مروت نے اُن وجوہات پر تفصیلی روشنی ڈالی جس کی وجہ سے پاکستان کا موجودہ پارلیمانی سیاسی نظام مغربی جمہوریت کے نظام کی طرح سہولیات کیوں میسر نہ کرسکا ،ڈاکٹر غلام قاسم خان مروت نے طلباء سے کہا کہ پاکستان کا سیاسی نظام میں کچھ مخصوص طبقات کا عمل دخل رہا ہے جنہوں نے عوام کو حکومتی نظام کا حصہ بننے سے دوور رکھا ہے اُس نے اُن وجوہات پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے مغربی دُنیا جمہوریت کے ثمرات سے مستفید ہورہا ہے اور یہاں پاکستان میں عوام اُن سہولیات سے کافی دور ہے آخر میں ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر نعمت اللہ خٹک نے ڈاکٹر غلام قاسم خان مروت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُس کے علمی بحث سے طلباء کافی مستفید ہوچکے ہیں ، سیمینار میں پروفیسر عرفان اللہ ،پروفیسر دل نواب پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کرک ، پروفیسر مجیب الرحمان چیئرمین شعبہ انگریزی، پروفیسر وقار ، پروفیسر ہاشم خان ، پروفیسر لائق زمان وزیر اور پروفیسر حبیب الرحمان نے بھی شرکت کی ۔