نہ خودکرپشن کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیں گے، وزیرتعلیم عاطف خان
جمعہ 2 دسمبر 2016 21:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت نے یوتھ پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے پر ایک ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے نظام کی تبدیلی اور انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے ووٹ دیا تھا اور حکومت نے اداروں میں ایسے اصلاحات کئے ہیں جس سے غریب آدمی کو بھی اس کا حق آسانی کے ساتھ مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور جہاں استاد سفارش اور بغیر میرٹ کے بھرتی ہوتا ہے اس ملک کا مستقبل کیا ہوگا۔محمد عاطف خان نے تما م سیاسی جماعتوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے محکمہ تعلیم میں 40ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے ہیں اور ان میں ایک بھی اسکی سفارش یا رشوت پر بھرتی نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کو 50سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے سے آنے والی تبدیلی دیر پا ہوتی ہے۔ سرکاری سکولوں میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے سے غریب اور امیر کے مابین فرق مٹ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پچھلے سال 34ہزار طلباء نجی سکولوں سے سرکاری سکولوں میں مائیگریٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی تناظر میں حکو مت نے 1350سکولوں میں آئی ٹی لیبز بنائے ہیں جس میں طلباء کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علم و ہنر سکھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری کالجوں پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور رواں سال پچاس طلباء پرائیویٹ کالجز سے یہاں مائیگریٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالج میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دی جاتی ہے ۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے کالج میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.