پولیس اور عوام کا آپس میں تعاون ہی کے ذریعے ضلع مردان امن کا گہوارہ بن سکتا ہے،ایس پی شفیع اللہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:40

مردان۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ایس پی انوسٹی گیشن شفیع اللہ خان گنڈاپورنے شعبہ تفتیش کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کی خدمت اپنا شعار بناکر نیک نیتی سے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیں پولیس اور عوام کا آپس میں تعاون ہی کے ذریعے ضلع مردان امن کا گہوارہ بن سکتا ہے ۔ وہ بحیثیت ایس پی انوسٹی گیشن چارج سنبھالنے کے بعد انوسٹی گیشن افسران اور ماتحت عملہ سے خطاب کر رہے تھے۔

اپنے صدارت میں جاری اجلاس کے دوران ان سے افسران اور اہلکاروں کا فردا فردا تعارف کرایاگیا ۔انہوں نے کہا کہ جو کام ہم گولی اور ڈنڈے سے نہیں کر سکتے وہ کام ہم خوش اخلاقی ،بہتر رویہ اور نیک نیتی سے اٹھائے جانے والے اقدامات ہی کے زریعے کر سکتے ہیں ۔انہوں نے افسران اور اہلکاروں پر عوام سے تعاون پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ فرض شناسی اور ایمانداری کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔

اور خلوص نیت سے مظلوم کی داد رسی کریں ۔اورتفتیش کے دوران اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر قدم اٹھائیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانونی سے بالاتر نہیں ۔اور دنیا اور محکمہ پولیس میں جزا اور سزا کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ بھی ہمیں اپنے نیک و بد اعمال کا صلہ اور سزا دیگا ۔انہوں نے کہا کہ تفتیش میں کسی قسم کی غفلت ،کوتاہی اور سست روی مظلوموں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔اس لئے تمام افسران اور اہلکار اپنی دنیا اورا ٓخرت بچانے کی کوشش کریں ۔مردان تفتیشی عملہ میں جزااور سزا کاعمل جاری ہے۔ اب تفتیش سے وابستہ اپنے جزا اور سزا کا خود چناو کریں ۔

متعلقہ عنوان :