الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے سو معذور افراد میںویل چیئر تقسیم

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:40

دیرلوئر۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) عالمی یوم معذور ی کے حوالے سے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب میںسو معذور افراد میںویل چئیر تقسیم کی گئیںاس حوالے سے منعقدہ تقریب سے ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان اور رکن صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد توجہ کے مستحق ہے کیونکہ اس وقت ملک میں 53لاکھ افراد معذور جبکہ 50لاکھ سے زائد یتیم ہے انھیں معاشرے کا باعزت شہری بناناہم سب کا فرض ہے تقریب سے الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر فضل محمود نائب صدر سیف السلام اور جماعت اسلامی کے تحصیل امیر ملک شیر بہادر خان نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہاکہ معذور افراد اہل خانہ کیلئے اگر ایک طرف آزمائش ہے تو دوسری جانب ان کی خدمت عین عبادت اور رضائے الہی کا حصول ہے انھوں نے کہاکہ ملک وسائل سے مالامال ہے اور معذور افراد کی تعلیم و تر بیت اور مالی مدد کرنا حکومت کا فرض ہے لیکن بد قسمتی سے حکومت اس طرف خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہی ہیں اس موقع پر ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان نے تقریب میں سوشل ویلفیر لوئر دیر کے ذمہ داران کا شرکت نہ کرنے پر شدید برہمی کا ظہار کیا اور کہاکہ ان سے اپنے ذمہ داریوں کے بارے میں پو چھا جائیگا مقررین نے الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے معذور افراد کابیڑہ اٹھانے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قدرتی افات زلزلہ سیلاب اور آئی ڈی پیز بحالی میں ان کا کردار مسلمہ رہاہے۔