متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی کے لئے نئے شیڈول کا اعلان

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:40

جنوبی وزیرستان۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے متاثرین کی واپسی کے لئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ۔جن علاقوں کے متاثرین نے رجسٹریشن نہیں کی ہے ۔ان علاقوں کے متاثرین درج زیل شیڈول کے مطابق رجسٹریشن کرکے اپنے علاقوں کو جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے کانی گرم ،لدھا اور مکین سے تعلق رکھنے والے متاثرین سات دسمبر سے لیکر گیارہ دسمبر تک خرگی عارضی رجسٹریشن کیمپ میں رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

تحصیل سراروغہ کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثرین بارہ دسمبر سے چودہ دسمبرتک ،سرویکئی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثرین پندرہ دسمبر سے اٹھارہ دسمبرتک ،تحصیل تیارزہ سے تعلق رکھنے والے متاثرین انیس اور بیس دسمبر کو جبکہ ایف ار ٹانک سے تعلق رکھنے والے متاثرین کی رجسٹریشن اکیس دسمبر کو ہوگی۔یہ متاثرین ان علاقوں کے لئے رجسٹریشن کرسکتے ہیں جن علاقوں کو متاثرین پہلے جاچکے ہیں۔کسی وجہ سے اپنا رجسٹریشن نہیں کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :