تیمرگرہ سرکل میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں،ڈی ایس پی فخرعالم

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:40

دیرلوئر۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)عوام کی تعاون سے تیمرگرہ سرکل کو ہرقسم جرائم سے مکمل صاف کیا ہے اور تیمرگرہ سرکل میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں اور ان کیلئے بہتر ہے کہ وہ اپنے اپ کو قانون کو حوالہ کرئے ، ان خیالات کااظہار تیمرگرہ سرکل کے ڈی ایس پی فخر عالم نے مختلف تھانوں کے مہتم کے ساتھ میٹنگ سے خطاب میں کیا، ڈی ایس پی فخر عالم خان نے کہاکہ عوام اور پو لیس کے در میان تعاون کے بغیر جرا ئم کا خا تمہ ممکن نہیں ،سما ج د شمن عناصر کے خا تمے سمیت فورس کو جد ید اسلحہ وسازوساما ن سے لیس کر نے کت لئے تمام دستیاب وسا ئل برو ئے کار لا ئے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مکان مالکان اپنے کرایہ داراوں کے مکمل کوا یف اپنے سا تھ اور مقامی تھانوں کے ساتھ رابطہ ر کھیں ،انہوں نے وا ضح کیا کہ ضلع بھر میں جرا ئم پیشہ عناصر کے سا تھ سختی سے نمٹا جائے اور اس سلسلے میں ڈی پی او کاشف ذولفقار نے واضح احکامات جاری کئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی ، انہوں نے کہاکہ پولیس افسران اور اہلکاران اپنے اپ کو عوام کا خادم بنائے