کوہاٹ چھائونی پولیس نے چوری کی واردات کا سراغ لگاکر ملزم کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:40

کوہاٹ۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) کوہاٹ چھائونی پولیس نے چوری کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ملزم نے کچھ روز قبل کوہاٹ کے علاقہ ژواکی بانڈہ میں اہلخانہ کو نشہ دیکر بے ہوش کرنے کے بعد گھر سے نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سترہ اور اٹھارہ نومبر کی درمیانی شب کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقہ ژواکی بانڈہ میں واقع سلیمان شاہ ولد گل بادشاہ کے گھر سے چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ چھائونی میں درج کرتے ہوئے مقامی ایس ایچ او انسپکٹر عابد حسین نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہم شواہد قبضے میں لے لئے اور چوری کی واردات کامختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی کہ اس دوران پولیس نے واردات میں ملوث ملزم فیاض خان سکنہ نزد پرانا تبلیغی مرکز ہنگو روڈ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مال مسروقہ دو لاکھ چالیس ہزار روپے کی نقدی،آٹھ تولے طلائی زیورات،سات عدد موبائل فون سیٹس ،ایک لیپ ٹاپ اور پستول برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :