جماعت اہلسنّت کا جشن عید میلا دالنبی کے سلسلہ میں ملک گیر فروغ عشق رسول مہم کا آغاز ،الحاج مفتی محمد حیات القادری

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنماشیخ الحدیث و مہتمم مرکز اہلسنت دارلعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ (رجسٹر ڈ) الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت نے جشن عید میلا دالنبی کے سلسلہ میں ملک گیر فروغ عشق رسول مہم کا آغاز کردیا ہے یہ مہم 30ربیع الاوّل تک ملک بھر میں جاری رہے گی مہم کے دوران تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں میلاد مصطفی ، عشق رسول اور نظام مصطفی کے عنوان سے کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی الحاج مفتی محمدحیات القادری نے مزید کہا کہ مسلمان حضور کی سیرت اپنائیں اور میلاد منائیںعشق رسول استحکام ایمان کی بنیاد ہے مسلمان سیرت رسول سے ہم رنگ اور ہم آہنگ ہو جائیںمحبت مصطفی کو ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :