کیسکوکی بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کارروائی ،8زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی مختلف ٹیمیوں کی کارروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکولورالائی سرکل انجینئررسد خان کاکڑکی زیرنگرانی ایکسئن کیسکو قلعہ سیف اللہ ڈویژن عبدالولی کاکڑاورایس ڈی اوکیسکوژوب محمدیوسف کی سربراہی میں ٹیم نے عدم ادائیگی پر8زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے نیز اس دوران ژوب کے مختلف علاقوںمیںکارروائی کے دوران بجلی چوری اورعدم ادائیگی پر 20افرادکو گرفتارکرلیاگیا جنھیں ڈیٹکشن اور بجلی چوری کی مدمیںلاکھوں روپے جرمانہ کیاگیا۔

اسی طرح لورالائی ڈویژن میں کیسکوٹیموںنے ایکسئن غلام محمدکاکڑاورایس ڈی او باری داد کی سربراہی میںلورالائی کے متعلقہ علاقوںمیں کمرشل اورگھریلو نادہندگان کے 115کنکنشزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جبکہ موسیٰ خیل میںبھی متعدد نادہندگان کے برقی کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن کے ذمہ لاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔

(جاری ہے)

کیسکونے اپنے تمام نادہندہ گھریلو،کمرشل ،انڈسٹریل ،زرعی اوردیگر صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ بقایاجات فوری طورپرجمع کرادیں بصورت دیگراُن کے کنکشنز بلاتفریق منقطع کرکے اُن کے برقی آلات وٹرانسفارمرزاُتاردئیے جائیں گے اوربجلی منقطع ہونے پر کیسکواُن کے کسی زحمت یا نقصان پر ذمہ دارنہیںہوگی۔

متعلقہ عنوان :