وزیر اعلیٰ کے مجھ پراعتماد کرنے کی مشکور ہوں ‘تعلیم جیسے اہم محکمے کا مجھے پا رلیما نی سیکرٹری بنا یا‘توقعات پر پورا اتر نے کی پوری کوشش کرونگی ‘گر لز ایجو کیشن کے مسائل حل کر نے کیلئے دن رات کوشش کرونگی‘ذاتی طور پر تمام تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے تعلیمی مسائل حل کرونگی

رکن صو با ئی اسمبلی و پا رلیما نی سیکریٹری برا ئے تعلیم شیرین اختر کی بات چیت

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:31

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) رکن صو با ئی اسمبلی و پا رلیما نی سیکریٹری برا ئے تعلیم شیرین اختر نے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ کا شکر یہ ادا کرتی ہو ں کہ انہو ں نے میر ے اوپر اعتماد کیا اور تعلیم جیسے اہم محکمے کا مجھے پا رلیما نی سیکر یٹری بنا دیا ۔ میں ان کی توقع پر اتر نے کی پوری کوشش کرونگی ۔

(جاری ہے)

پا رلیما نی سیکر یٹری برا ئے تعلیم نے کہا کہ میں گر لز ایجو کیشن کے مسائل حل کر نے کیلئے دن رات کوشش کرونگی، میں ذاتی طور پر تمام تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے تعلیمی مسائل حل کرونگی ۔

اس سلسلے میں تمام تجا ویز وزیر تعلیم تک پہنچا ئیں گے ۔وزیر تعلیم خود اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ وزیرتعلیم سکو لوں اور کا لجوں کے مسائل حل کر نے میں میری مدد کریں گے ۔ پارلیما نی سیکر یٹری نے کہا کہ صو با ئی حکو مت صوبے میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہے کیو نکہ تعلیم یافتہ ماں ہی اپنے بچوں کی بہتر تر بیت کرسکتی ہیں ۔ میر ی پہلی ترجیح یہ ہو گی کہ سکو لوں کے مسائل سے آگاہ ہوں اور مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پر حل کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :