محکمہ تعلیم میں بہتری کیلئے دن رات کا م کررہے ہیں ‘ صو با ئی حکو مت وزیر اعلیٰ کی قیادت میں گلگت بلتستان سے تعلیمی پسما ندگی ختم کر نے کیلئے پُر عز م ہیں‘صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:31

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں بہتری کیلئے دن رات کا م کررہے ہیں ۔ صو با ئی حکو مت وزیر اعلیٰ کی قیادت میں گلگت بلتستان سے تعلیمی پسما ندگی ختم کر نے کیلئے پُر عز م ہیں ۔ معیاری تعلیم پر امیر، غریب سب کا حق ہے ۔ ہم ایسا نظام بنا رہے ہیں جس سے غریب کا بچہ بھی معیاری اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم میں کر پشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، سردیوں کی چھٹیوں کے بعد ہر سکو ل کا دورہ کرونگا اور تمام سکو لوں اورکالجوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے کوششیں مزید تیز کرینگے ۔صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ اساتذہ اور والدین بچو ں پر بھرپور توجہ دیں ۔ بچے قوم کا مستقبل ہیں ، والدین سے گزارش ہے کہ بچوں پر خصوصی توجہ دیں ۔ طلباء والدین ،اساتذہ کے درمیان رابطے کا فقدان ہے ۔ دوران ملا زمت وفات پا نے وا لے ملا زمین کے بچوں کو ملا زمت دینا صو با ئی حکو مت کا ایک اہم کا رنا مہ ہے اور یہ غریب پروری کا منہ بو لتا ثبوت ہے ،وزیر اعلیٰ نے یہ قدم عزم لیکر عوام کا دل جیت لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :