غذر میں 1122کا دفتر تاحال قائم نہ ہونا عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ‘لاکھوں آبادی والے اس ڈسٹرکٹ کو ہر وقت نظرانداز کیا جارہا ہے ‘غذر سے آبادی میں چھوٹے ڈسٹرکٹ میں 1122کے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں

سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان بختاور شاہ کی بات چیت

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:31

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان بختاور شاہ نے کہا ہے کہ غذر میں 1122کا دفتر تاحال قائم نہ ہونا یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے لاکھوں ابادی والے اس ڈسٹرکٹ کو ہر وقت نظرانداز کیا جارہا ہے جبکہ غذر سے ابادی میں چھوٹے ڈسٹرکٹ میں 1122کے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں حالانکہ گلگت اور سکردو کے بعد غذر میں 1122کے دفاتر قائم کئے جانا چاہئے تھا مگر تاحال یہاں کے عوام کو یہ سہولت موجود نہیں ہے ایمرجنسی کی صورت میں لوگ صرف ہسپتال میں موجود ایمولنس کی طرف رجوع کرتے ہیں مگر ان کی حالت بھی قابل رحم ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بختاور شاہ نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اورڈپٹی کمشنر غذر سے غذر میں فوری طور پر1122کا دفتر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :