صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں ترقی کا ایجنڈا سر فہرست رکھا ہوا ہے‘تمام محکموں کو روز اول سے ہی واضح ہدایات جاری کر دی جا چکی ہیں کہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹو ں کو دور کیا جائے اور بہتر پلاننگ کے ساتھ کام کیا جائے

صوبائی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن کی بات چیت

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:31

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں ترقی کا ایجنڈہ سر فہرست رکھا ہوا ہے، لہذا تمام محکموں کو روز اول سے ہی واضح ہدایات جاری کر دی جا چکی ہیں کہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹو ں کو دور کیا جائے اور بہتر پلاننگ کے ساتھ کام کیا جائے ، سرکاری بجٹ کے استعمال میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور اس کا استعمال عوامی نوعیت کے منصوبوں پر کیا جائے۔

بلاتفریق تمام منصوبوں کی تکمیل کے لیئے کام کیا جا رہا ہے اور حکومت نے تمام اضلاع میں منصوبوں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلند بانگ دعووں کے سوا ء کوئی بھی کام نہیں کیا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ اپنے دور میں زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی کام کریں اور آنے والے دن ثابت کردیں گے کہ ہماری حکومت نے حقیقی معنوں میں گلگت بلتستان میں تبدیلی آئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی کی نسبت اب توانائی کے بحران میں کمی آچکی ہے اور اگلے کچھ دنوں میں مزید بہتری پیدا ہوگی۔ خطے میں ریجنل گرڈ کے قیام اور مقامی وسائل کے استعمال سے کم خرچ توانائی کی پیداوار کے لیئے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اسراف کی سختی سے حوصلہ شکنی کی ہے اور تمام غیر ضروری اخراجات کو کم کر دیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :