شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،بدمعاش اور سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے

ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کا پولیس دربار سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:31

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اورعزت آبرو کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،بدمعاش اور سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے شریف شہریوں کے ساتھ نرم اورخوش اخلاقی کا رویہ اپنا یاجائے گا ، امن کے قیام کے لئے شہدا ء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔

وہ جمعرات کے روز پولیس لائنز میں اپنے پہلے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے ایس پی آپریشن مردان عبدالرؤف بابر، ایس پی انوسٹی گیشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپوردیگر پولیس آفیسران اوراہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پولیس لائنز پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے انہیں سلامی پیش کی دربار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مردان احتراز خان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مردان پولیس کی شاندار کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح مردان پولیس نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ اورجرائم کی بیخ کنی کیلئے مثبت کردار ادا کیاہے دربار سے اپنے خطاب میں ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہاکہ پولیس کا کام لوگوں کے مسائل سننا،تحفظ فراہم کرنا اوران کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا ہے۔

قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ کا ر اپنائی جائے جس سے عوام الناس میں پولیس کا مورال مزیدبلند ہوگا۔انہوں نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں، چوروں‘ ڈاکووں‘ سود خوروں، رسہ گیروں‘ قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کریں۔انہوںنے کہاکہ پولیس اور عوام ایک ساتھ جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے اکھٹے ہوں تو وطن عزیزامن کا گہوارہ بن جائے گا۔

مردان پولیس کے سینکڑوں افسران وجوانوںنے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میںاپنے جانوں کے نظرانے پیش کئے۔ قیام امن کیلئے شہداء پولیس کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا شہداء پولیس کے ورثا ء کیساتھ پولیس فورس کی ہمدردیاں ہمیشہ قائم رہے گی اورورثاء کی حوصلہ افزائیاں جاری رکھی جائی گی۔ دربار کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنے عرض و معروض ، مسائل و تجاویز پیش کئے۔جس پرڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے فوری عمل درآمد کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔دربار کے اختتام پر چائے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں کو ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملا۔

متعلقہ عنوان :