خصوصی افرادکے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب میں وئیل چیئرز تقسیم کی گئیں

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:31

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) خصوصی افرادکے عالمی دن کی مناسبت سے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب میں سو خصوصی افراد میںوئیل چیئرز تقسیمکی گئیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان اور رکن صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد توجہ کے مستحق ہے کیونکہ اس وقت ملک بھر میں 53لاکھ افراد معذور جبکہ 50لاکھ سے زائد یتیم ہے انھیں معاشرے کا باعزت شہری بناناسب کی مشترکہ ذ مہ داری ہے تقریب سے الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر فضل محمود نائب صدر سیف السلام اور جماعت اسلامی کے تحصیل امیر ملک شیر بہادر خان نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہاکہ معذور افراد اہل خانہ کیلئے اگر ایک طرف ازمائش ہے تو دوسری جانب ان کی خدمت عین عبادت اور رضائے الہی کا حصول ہے انھوں نے کہاکہ ملک وسائل سے مالامال ہے اور معذور افراد کی تعلیم و تر بیت اور مالی مدد کرنا حکومت کا فرض ہے لیکن بد قسمتی سے حکومت اس طرف خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہی ہیں اس موقع پر ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان نے تقریب میں سوشل ویلفیر لوئیر دیر کے ذمہ داران کا شرکت نہ کرنے پر شدید برہمی کا ظہار کیا اور کہاکہ ان سے اپنے ذمہ داریوں کے بارے میں پو چھا جائیگا مقررین نے الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے معذور افراد کابیڑہ اٹھانے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قدرتی افات زلزلہ سیلاب اور ائی ڈی پیز بحالی میں ان کا کردار مسلمہ رہاہے اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے سو معذور افراد میں وئیل چیر تقسیم کی گئی۔