سندھ رینجرز نےدسمبر کو قائداعظم کا مہینہ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 دسمبر 2016 19:45

سندھ رینجرز نےدسمبر کو قائداعظم کا مہینہ قرار دے دیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء) سندھ رینجرز نے دسمبر کو قائداعظم کا مہینہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے خصوصی اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ رینجرز نے ماہ دسمبر کو قائداعظم کا مہینہ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسکول کے بچوں کو قائداعظم کے مزار اور رہائش گاہ کا دورہ کروایا جائے گا۔ کراچی کےمختلف مقامات پرقائداعظم کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔ شاعری، تقاریر اور پنٹنگز کے علاوہ دسمبر میں ملی نغموں کےکنسرٹ بھی منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :