جی سی یومیں انٹر میڈیٹ پروگرام میں نئی اصلاحات نافذسپیشل تربیت یافتہ فیکلٹی تعینات

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں انٹر میڈیٹ پروگرام میں مختلف اصلاحات نافذ۔رواں تعلیمی سال سے ایف اے ،ایف ایس سی کلاسز کیلئے سپیشل تربیت یافتہ فیکلٹی تعینات، کلاس مانیٹرنگ سسٹم اور ماہانہ ٹیسٹ کے نفاذ کے ساتھ ساتھ والدین کو طالبعلموں کی حاضریوں کے حوالہ سے بھی کیا جانے لگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے جی سی یو کے انٹر میڈیٹ کے امتحانات 2015-16کے پوزیشنز ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پوزیشنز ہولڈرز کے والدین اور اساتذہ بھی موجود تھے۔تقریب سے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ہارون قادر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کالج کے پری بورڈ اور دسمبر ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو وائس چانسلر سکالر شپ دینے کا بھی اعلان۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانا ت کا کہنا تھا کہ2016کے انٹر میڈیٹ امتحانات میںجی سی یو کے طلباء کی کامیابی کی شرح 94.71فیصد رہی۔ جی سی یو کی1191طلباء نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں حصہ لیا،جن میں 582طلباء نیA+،247نیA اور 175طلباء نے Bگریڈ حاصل کیا۔۔