شکارپور، جماعت اسلامی شکارپور کی جانب سے غیر اسلامی بل پاس کرنے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:27

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی شکارپور کی جانب سے غیر اسلامی بل پاس کرنے خلاف احتجاجی ریلی ، مظاہرہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جماعت اسلامی شکارپور کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پا س ہونے والے غیر اسلامی بل کے خلاف مدرسہ فرقانیہ سے ایک احتجاجی ریلی صوبائی رہنما حافظ نصر اللہ عزیز کے قیادت میں لکھیدر چوک تک نکالی گئی لکھیدر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما نصر اللہ عزیز نے کہاکہ 18 سال کی عمر سے قبل کوئی بھی مذہب تبدیل نہیں کرسکتا مذکورہ بل سراسر اسلام کے خلاف ہے اسلام قبول کرنے کا سندھ اسمبلی کو کس نے اختیار دیا ہے انہوںنے مزید کہاکہ اگر بل واپس نہیں لیا گیا تو جماعت اسلامی اس بل کے خلاف سندھ اسمبلی کا گھرائو کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :