شکارپور،گندم منافع بخش کاشتکاری کیلئے متوازن کھادوں کا استعمال بہت اہم عمل ہے،سہیل افضل کیانی

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:27

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) گندم کی منافع بخش کاشتکاری کے لیے متوازن کھادوں کا استعمال بہت اہم عمل ہے۔ ایف ایف سی ملک میں سب سے بڑا کھاد بنانے والا ادارہ ہے اورہماری کوشش ہے کہ شکارپور میں تمام کھادوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار فوجی فرٹیلائیزر کمپنی (ایف ایف سی ) ہیڈ آف سائوتھ زون سہیل افضل کیانی فوجی فرٹیلائیزر کمپنی کی جانب سے منعقد ایک سیمینار سے خطاب میں کیا ، رینجرل مینیجر محمد کھوسو ، عبدالحمید لودھی ، سعید جاوید ملک ، قادر بخش بلوچ نے بھی خطاب کیا جبکہ مہمان خصوصی نظام الدین بھاگن ڈائریکٹر قائد عوام ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاڑکانہ نے سیمینار کے انعقاد پر تعریف کی اور کہاکہ سیمینار سے ملنے والی معلومات سے کاشتکار اس پر عمل کرکے اپنی پیداوار بڑھائیں ، آبادگار بورڈ شکارپور کے صدر امیر بخش پہوڑ پروگرام کی صدارتی خطاب میںانہو ںنے ایف ایف سی ذرعی خدمات کی تعریف کی اور کہاکہ ایف ایف سی پہلے دن آبادگاروں کے ساتھ کھڑی ہے مذکورہ سیمینار میں آبادگاروں اور کسانو ںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔