شہید بینظیر بھٹو کاوژ ن تھا کہ حکومت کی ترقیاتی اسکیموں میں عوام کے شراکتی کردار کو یقینی بنایا جائے،بابر آفندی

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:17

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون ِ خصوصی برائے محکمہ انہار بابر آفندی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کاوژ ن تھا کہ حکومت کی ترقیاتی اسکیموں میں عوام کے شراکتی کردار کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام ان منصوبوں کے خود مختار ہوسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ لائف بلڈنگ آڈیٹوریم میں منعقدہ ناراکینال کے آبادگار تنظیموں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد حکومت ہے جو عوام کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہے اور شراکتی نظام کو فعال کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے یہ تاثر قائم کیا جارہا ہے کہ ایریگیشن اور سیڈا الگ الک محکمے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر ایک ادارے کا اپنااپنا کام ہے اور آج کی شرکت سے واضع ہوگیا کہ سیڈا اپنا کام موئثر طریقے سے کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایریا واٹر بورڈ کو اپنا نظام درست کرنا ہوگا اس لئے الیکشن ہونے چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب انجینئروں کی تقرری چیئرمین ایریا واٹر بورڈ کی مشاورت سے ہونگی ۔ بابر آفندی نے کہا کہ آبادگاروںکو ٹیل تک پانی پہنچایا جائے گا اورپانی چوری میںملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تنقید بے شک کریں لیکن جہا ں جہاں حکومت اچھے کام کررہی ہے ان کی تعریف بھی ہونی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ایکسین منصورمیمن کو ادارے کی جانب سے گولڈ میڈل دیا گیا ہے وہ ان کے کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔ ایم ڈی سیڈا محمد خان نظامانی نے کہا کہ ایریگیشن اور آبادگاروں کارشتہ جڑا ہواہے ۔ انہوں نیکہا کہ حکومت جمڑاؤ کینال کی لائننگ کا کام کرارہی ہے تا کہ پانی ضایع ہونے سے بچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے خلاف واویلا کرکے چورچور نہ کہا جائے اگر کسی کو شکایت ہے تو فوری طور پر ان سے رابطہ کریں تاکہ مسائل حل ہوسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو پریشان کرنے والے افسران کو بخشا نہیں جائے گا ۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر ناراکینال غلام مصطفی اجن نے کہا کہ وسف ایک گرین انقلاب لایاہے۔کنونشن میں چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ سید نور علی شاہ، چیئرمین ایریا واٹر بورڈمیر طارق تالپور،جاوید جونیجو، ممبر ایریا واٹر بورڈزاہد بھرگڑی،زاہدہ ڈیتھو، پٹھانی، چوہدری مقبول، فرزانہ شاہ، ڈاکٹر فتح محمد مری، جلیل انڑ اور دیگر آبادگاروں نے بھی خطاب کیا ۔ کنونشن میں میرپورخاص ڈویژن کے مختلف علاقوں کے ایف اوز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :