کراچی،کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:17

کراچی،کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پا لیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ، نیو کراچی میں بھی گتے کی فیکٹری میں لگی آگ بچھا دی گئی۔ کراچی میں دو فیکٹریوں میں آتشزدگی ، فائر برگیڈ کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

پہلی آگ سائیٹ ایریا نورس چورنگی کے نزدیک گارمنٹس فیکٹری میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ پر قابو پانے کیلئے 15 فائر ٹینڈرز اور دو واٹر باؤزرز موقع پر پہنچیں جنہوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا اور آٹھ ملازمین کو بھی باحفاظت نکال لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ لگی ، آتشزدگی کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ آتشزدگی کا دوسرا واقعہ نیو کراچی گودھرا میں گتے کی فیکٹری میں پیش آیا جس کے بعد فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے 30 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کی مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :