الخدمت کراچی کے تحت مضافاتی علاقے گڈاپ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) الخدمت کراچی کے شعبہ پرائمری ہیلتھ کے تحت کراچی کے مضافاتی علاقے گڈاپ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، فری میڈیکل کیمپسے سیکڑوں افراد نے استفادہ حاصل کیا،کیمپ میں الخدمت کے ماہرڈاکٹروں نے آنکھوں‘شوگر، اورعام امراض میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیںدوائیں تجویز کیں۔

ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات بھی موقع پر ہی الخدمت کی فارمیسی سے فری فراہم کردی گئیں۔رہنما جماعت اسلامی گڈاپ عبدالمجید خاصخیلی، رورل ہیلتھ پروگرام کے پروفیسر محمد علی بلوچ ،الخدمت کراچی کے منیجر اظہر گھومرو ، ،اوردیگر نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مجید خاصخیلی نے کہا کہ الخدمت اللہ کی رضا کے لیے اس کے بندوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے میدان عمل میں ہے، دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا ولین فریضہ ہے ،فری میڈیکل کیمپ کراچی کی مضافاتی بستیوں کے رہائشی سفید پوش لوگوں کو ان کی دہلیزپر طبی سہولیات پہنچا نے کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ جس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے ساری انسانیت کی زندگی بچائی کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے الخدمت اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی ، ا نہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ الخدمت کے کاموں میں تعاون کریں، تاکہ سفید پوش افراد کی مشکلات کا ازالہ کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :