کراچی‘ سول جج نے شانتی نگر ویلفیئرایسوسی ایشن کیانتخابات روکنے کا حکم جاری کر دیا

درخواست گزاروں کی ممبر شپ بحال کرنے کا حکم

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:11

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء)سیکنڈ سنئیر سول جج نے شانتی نگر ویلفئیر ایسوسی ایشن کی4 دسمبر کو ہونے والے انتخابات روکتے ہوئے ایک ماہ میں درخواست گزاروں کی ممبر شپ بحال کرنے کا حکم جاری کیا ہے،درخواست گزاروں علاؤ الدین کلہوڑو،سائیں بخش ودیگر نے وکیل محمد داؤد ناریجو ایڈوکیٹ کے توسط دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کی ممبر شب منسوخ کر کے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے جو کہ خلاف آئین وقانون ہے ،درخواست گزاروں کو ووٹنگ کا حق دیا ہے،درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت نے ووٹنگ کا عمل روکتے ہوئے سندھ حکومت ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سیکریٹری سوشل ویلفئیر الیکشن کمیٹی اور جنرل سیکریٹری کو نوٹس جاری کردئیے۔