وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گودام میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا ‘متعلقہ حکام کو آگ بجھانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سٹی کورٹ کے قریب گودام میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو آگ بجھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے بھی کہا کہ وہ آگ کی جگہ سے دور رہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو فون کرکے آگ کو بجھانے اور اس پر قابو پانے کیلئے فوری طور تمام تر احتیاطی اقدام اٹھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قریبی سرکاری اسپتالوں کو بھی ھائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو بھی ٹریفک کنٹرول کرنے کی ہدایت کی،تاکہ فائربرگیڈ کی گاڑیوں کو وہاں پہنچنے میں آسانی ہو۔