نام نہاداقلیتی بل کو فی الفور کالعدم قرار دیا جائے‘پاکستان امن کونسل

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء)پاکستان امن کونسل (پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ وہ اسلام مخالف سندھ اسمبلی کے منظور کردہ مجوزہ اقلیتی بل کے خلاف پی اے سی کی اپیل پر احتجاج کرنے پر مذہبی جماعتوں، رہنماؤں اور علماومشائخ کے مشکور ہیں اور تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نام نہاد ا قلیتوںکے تحفظ کے بل کے خلاف جمعہ کو منایا جانے والا احتجاج سندھ حکومت کیلئے نوشتہ دیوار ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ نام نہادد مجوزہ اقلیتی بل کو فی الفور کا لعدم قرار دے۔

ورنہ احتجاج کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اسلام سے متصادم کوئی بل برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام د شمن مجوزہ اقلیتی بل کے خلاف پی اے سی کی رابطہ مہم کے دوران گلستان جوہر میں مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ قاری تاج محمد مکی ، مولانا عبدالماجد فاروقی، محمد حسن رحیمی و دیگر رہنما بھی موجود تھے طارق مدنی نے کہا کہ وطن عزیز لا اللہ الہ اللہ کی بنیاد پر معرو ض وجود میں آیا ہے اور بابائے قوم محمد علی جناح پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانا چاہتے تھے اور پاکستان کی بنیاد اسلامی اصولوں پر رکھنا چاہتے تھے لیکن حکمرانوں کے عزائم سمجھ سے بالاتر ہیں آخر وہ کیوں شرارت کررہے ہیں اور کیوں اسلام سے متصادم قوانین بنارہے ہیں کیا انہیں اسلامی اصولوں کا زرہ بھی لحاظ نہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے اقابرین کی قربانیوں کو نہ بھلائے جن کی طویل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے بعد پاکستان کا قیام عمل میں آیا ہے۔