گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک ، 4فرار ہو گئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:07

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک جبکہ 4فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو قومی شاہراہ کے قریب مسافر بسوں میں لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈاکوؤں کی شناخت شریف کوبھر اور خالد ٹریلی کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق ڈاکو اغوا برائے تاوان ،ڈکیتی اورقتل کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :